ایف آئی اے کا آن لائن قرض دینے والی ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن

 

    نیوز ٹوڈے: آن لائن لون کمپنیاں جو کہ قرض دے کر واپسی کیلیے بلیک میل کرتی ہیں ان کے خلاف ایکشن لیتے ہوۓ  ان  کے کئی  ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے گرفتار ملازمین نے ایسی کمپنیوں کے کئی راز افشا کیے ہیں ایف آئی اے کی تحقیق سے ایسی کمپنیوں کے کئی ایسے کالے کرتوت سامے آۓ ہیں کہ قرض دینے والی کمپنیوں میں ٹارچر کالز کیلیے الگ سیکشن بنے ہوۓ ہیں اور قرض دار شہریوں کو روازانہ کالز کرنے کا روازانہ کی بنیاد پر ٹارگٹ ملتا ہے جس میں قرض داروں ان کے رشتہ داروں اور دوست احباب کو کالز کی جاتی ہیں 

     اور ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی ہے تاکہ قرض دار شہریوں کو ہراساں کیا جا سکے ایف آئی اے نے ایسی کمپنیوں کے 9 ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے ایک کمپنی کے 3 دفاتر سیل کر دیے گۓ ہیں اور اس کمپنی کے تمام ریکارڈ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے قرض دینے والی صرف 9 ایپس لائسنس یافتہ ہیں لیکن ایف آئی اے کے مطابق ان کمپنیوں کو بھی کسی شخص کی پکچر گیلری اور کانٹیکٹ تک رسائی کی اجازت نہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+