اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورہ آذر بائیجان نے ڈالی ایران اور آذربائیجان کے تعلقات میں ایک مرتبہ پھر دراڑ
- 15, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے : آذر بائیجان اور ایران دونوں شیعہ مسلم ملک ہیں لیکن آ ذربائیجان کی اسرائیل سے قربت کی وجہ سے ایران اور آذر بائیجان ایک دوسرے سے ناراض رہتے ہیں اور دونوں ملکوں کی فوجیں ایک دوسرے کے خلاف ہر وقت محاذ آرائی کیلیے تیار رہتی ہیں پچھلے کچھ دنوں سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر پڑی برف پگھلنے لگی تھی کیونکہ سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد ایران نے آذر بائیجان کے مخالف آرمینیا میں ہتھیاروں کی سپلائی اور مدد روک دی تھی اسطرح دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آنے لگے تھے ۔
لیکن حال ہی میں آذر بائیجان کے ایک قدم نے دونوں ملکوں کے درمیان پھر فاصلے بڑھا دیے ہیں اسرائیل کے وزیر دفاع نے ایران سے محض 200 کلو میٹر کی دوری پر آذر بائیجان میں اس کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے اسرائیلی وزیر کی آمد پر اسرائیل کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا آذر بائیجان کا یہ قدم ایران کو اکسانے والا قدم ہے اورصرف یہی نہیں آذر بائیجان کی فوج کے ایران سے ملحق بارڈر پر ایک مرتبہ پھر جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں جن میں ایران کے شاہد 136 ڈرون کا نمونہ بنا کر اسے اڑایا گیا اور پھر اسے تباہ کیا گیا آذر بائیجان کی ان حرکتوں کے بعد دونوں ملکوں کے حالات ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہو گۓ ۔
تبصرے