زیلینسکی نہیں جانتے تھے کہ انہیں کریمیا پر حملے کی اتنی بڑی قیمت ادا کرنی پڑے گی
- 17, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: یوکرین نے کریمیا کے علاقے سویستو پول پر 15 جولائی کو حملے کی جو غلطی کی ہے روس کے ایئر ڈیفینس سسٹم نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا لیکن یوکرین کو اس کی غلطی کی بہت بھاری قیمت بھی ادا کرنی پڑ رہی ہے کیونکہ ان حملوں کے بعد روس نے پورے یوکرین کو پچھلے چوبیس گھنٹوں میں دہلا کر رکھ دیا ہے روس نے یوکرین کو یہ بتا دیا ہے کہ اگر اس نے کریمیا کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو اس کا انجام کیا ہو سکتا ہے روسی فوج نے یوکرین کے چاروں طرف سے اتنے خوفناک حملے کیے کہ کئی شہر تباہ ہو گۓ روسی فوج نے سب سے بھیانک حملہ نیپرو ندی کے دائیں کنارے بسے یوکرینی شہر خیر سون پر کیا ۔
بارہ ہوائی حملوں سے روس نے یوکرین کے ڈرون سینٹر اور سٹارلنک کمیونیکیشن اسٹیشن بھی تباہ کر دیا خیر سون میں یوکرین کے ایک ایک ہتھیار خانے کو چن چن کر تباہ کر دیا روسی فوج نے نیپرو ندی پار کرتی یوکرین کی پانچ کشتیوں کو بھی تباہ کر دیا یوکرین کے کارخوفکا، سومی ، زیپوریزیا، ،ڈونیسک اور خارکیو سمیت کئی شہروں پر روسی فوج قہر بن کر ٹوٹ رہی ہے ان حملوں کے بعد روسی فوج نے ڈونیسک ،خارکیو، خیر سون ،کوپیانسک، زیپوریزیا اور سومی کے علاقوں میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے یوکرین کو اندازہ نہیں تھا کہ اسے کریمیا پر حملے کی اتنی بڑی قیمت چکانا پڑے گی ۔
تبصرے