امریکہ نے سلگا دی چنگاری تیسری بڑی جنگ کی
- 17, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: روس یوکرین جنگ کے دوران ہی امریکہ نے دوسری بڑی جنگ کیلیے چنگاری سلگا دی روس کے بار بار منع کرنے کے باوجود امریکہ نے یوکرین کو بھاری تعداد میں کلسٹر بم بھجوا دیے روس نےا مریکہ کو یہ دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر اس نے یوکرین کو کلسٹر بم دیے اور یوکرین نے ان بموں کا استعمال کیا تو روس بھی نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال سے پیچھے نہیں ہٹے گا امریکہ نے روس کی ان دھمکیوں کو ہوا میں اڑاتے ہوۓ یوکرین کو کلسٹر بم بھیج دیے ہیں بین الاقوامی قوانین کے مطابق میدان جنگ میں ان بموں کے استعمال کی اجازت نہیں ہے کیونکہ جب یہ بم گراۓ جاتے ہیں تو ان سے متاثرہ شخص کا جسم گل سڑ جاتا ہے-
ان بموں کو چھوٹے نیوکلیئر یا جوہری ہتھیار کہا جاتا ہے امریکہ کے کلسٹر بم یوکرین پہنچتے ہی روس نے بھی اپنے دو میزائل کیریئر بحیرہ اسود میں اتار دیے ہیں جو بارہ کروز میزائلوں سے لیس ہیں ولادیمیر پیوٹن نے اپنی ہوائی فوج کو بھی سکھوئی 35 کی ایک بڑی تعداد سونپ دی ہے وزارت خارجہ کی پریس سیکرٹری ماریہ زاخرووا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ کلسٹر بم کتنے خطرناک ہوتے ہیں اس لیے روس نے اب تک جنگ میں ان کا استعمال نہیں کیا لیکن یوکرین نے اگر ان کا استعمال کیا تو روس بھی ان کے استعمال سے پیچھے نہیں ہٹے گا-
تبصرے