لیبیا کی جیلوں میں قید 15000 پاکستانیوں کی حکومت پاکستان سے رہائی دلوانے کی اپیل

پاکستانی قیدی

نیوز ٹوڈے: جون کے مہینے میں یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا دل دہلا دینے والا منظر لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے انسانی سمگلروں نے غریب لوگوں سے ان کی جمع پونجی لوٹ کر ان کے گھروں کے چراغوں کو یورپ پہنچانے کا جھانسہ دیا اور وہ چراغ یورپ کے سمندر میں ہی گل ہو گۓ اس دل سوز واقعے میں تقریبًا چار سو پاکستانی شامل تھے اس واقعے کے بعد حکومت نے کئی ایسے ایجنٹوں کو گرفتار بھی کیا ہے جو غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے کام میں ملوث تھے ۔

ابھی پاکستانی قوم اس حادثے کے غم سے سنبھلی بھی نہیں تھی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور خبر نے دل دہلا دیا خبر یہ ہے کہ لیبیا کی جیلوں میں قید پاکستانیوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے یہ پیغام دیا ہے کہ لیبیا کی جیلوں میں 15000 پاکستانی قید ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں جیلوں میں ان کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جاتا ہے یہاں تک کہ انہیں کھانا بھی نہیں دیا جاتا اور اگر دن میں ایک بار جو کھانا دیا جاتا ہے تو وہ اس قابل ہی نہیں ہوتا کہ کھایا جاۓ ان قیدیوں نے ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ انسانی سمگلروں نے انہیں لیبیا پہنچایا اور یہاں کی انتظامیہ نے انہیں قید کر لیا ان قیدیوں نے حکومت پاکستان سے رہائی دلوانے کی اپیل کی ہے لیکن تاحال وزارت خارجہ کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+