تھلیچی کے مقام پر سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جا گری

سیاحوں کی بس

نیوز ٹوڈے : اسلام آباد سے گلگت جانے والی سیاحوں کی ایک بس ضلع دیامر میں تھلیچی کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری بس کو حادثہ دن ساڑھے بارہ بجے کے قریب پیش آیا ریسکیو حکام نے اطلاع ملتے ہی امدادی کاروائیاں شروع کر دیں اس حادثے میں چھ افرادجاں بحق ہو گۓ جاں بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین اور ایک مرد شامل ہیں- اس حادثے میں 15 افراد زخمی ہوۓ ہیں اس بس میں 25 افراد سوار تھے ضلع دیامر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر تھلیچی میں جگلوٹ کے مقام پر یہ حادثہ پیش آیا مرنے والے افراد کا تعلق کراچی سے ہے-

اس حادثے کے بعد گلگت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کو گلگت سے روانہ کر دیا گیا ہے وزیر اعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور جی بی وزیر اعلٰی نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+