لیاری میں بڑے بھائ اور بھتیجوں نے چھوٹے بھائ کا بہت بے دردی سے قتل کر دیا

تشدد کا نشانہ

نیوز ٹوڈے: کراچی میں لیاری کےعلاقے میں ایک پولیس اہلکار کو اس کے بھائی اور بھتیجوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا مقتول اسماعیل کو اس کے بڑے بھائی اور بھتیجوں نے رات کے وقت جھگڑے کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا اس پر ڈنڈوں اور سریوں کے وار کیے مقتول زخمی حالت میں بھی مزاحمت کرتا رہا زخمی حالت میں اس کو تین چار افراد نے پکڑے رکھا اور کچھ اس پر تشدد کرتے رہے اس کے بعد مقتول کے بھتیجے کاشف نے پستول نکال لی او اس پر فائرنگ کر دی کاشف نے لگاتار کئی فائر اسماعیل کے جسم میں پیوست کر دیے-

قتل کے بعد بھی مقتول کی لاش پر تشدد جاری رکھا اور یہاں تک کہ اس کی موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر آٹھ گولیاں ماری گئیں افسوسناک بات یہ ہے کہ اسماعیل کو قتل کرنے والے اور پھر اس کی لاش کی بے حرمتی کرنے والا اس کا سگا بھائی اور بھتیجے تھے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+