پرویز خٹک کا اپنی نئی پارٹی بنانے کا اعلان، جھنڈے کے رنگ کا انتخاب کر لیا گیا

پرویز خٹک

نیوزٹوڈے: وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے اپنی نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا، پارٹی کا نام پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز تجویز کیا گیا اور جھنڈے کا بھی چناؤ کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پرویز خٹک نے اپنی پہلی پارٹی کے لیے اہم سیاسی شخصیات کو اسلام آباد مدعو کیا اور ان کی مشاورت سے پارٹی کے انتخاب کا مشورہ دیا۔

پرویز خٹک نے کسی دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرتے ہوئے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کیا اور پرچم کا رنگ سبز اور سفید پر مشتمل ہے۔اس کے علاوہ پرویز خٹک ان صوبائی اسمبلی کی سیاسی شخصیات سے بھی مشورہ کر رہے ہیں جن لوگوں نے سینیٹ کے انتخابات کے دوران اپنی وفاداریاں تبدیل کی تھیں اور وہ لوگ جنہیں گزشتہ انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کے ٹکٹ نہیں مل سکے تھے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+