گورنرسندھ کا کراچی میں 300 تندوروں میں دو روپے کی روٹی فراہم کرنےکا اعلان
- 17, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: گورنر سندھ کا ایک اور اہم اعلان، کامران ٹیسوری نے کراچی والوں کے لیے تین سو تندوروں میں سستی روٹی فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ تقریب میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کراچی میں تین سو تندور لگائے جائیں گے جن سے سستی روٹی ملے گی۔ ان تندوروں میں روٹی کی قیمت دو روپے تک رکھی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے تقریباً دس ہزار طلباء آئی ٹی ٹیسٹ دے رہے ہیں اور اس ٹیسٹ کی تکمیل کے بعد نوجوانوں کو کورسز کرنے کا موقع ملے گا جس کے بعد نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل نے کامیاب امیدوار کو نوکری دینے کا وعدہ کیا۔
تبصرے