بھارت میں ٹماٹروں کی فروخت سے کاشتکار ایک مہینے میں کروڑ پتی بن گیا
- 17, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: بھارت میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھونے کے بعد ایک کسان ایک ہی ماہ میں کروڑ پتی بن گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بھارت کے ضلع پونے میں رہائش پذیر ایک کسان اور اس کے خاندان نے ایک ہی ماہ میں تیرہ ہزار سے زائد کریٹ ٹماٹر فروخت کیے جس سے انہیں بے تحاشہ منافع حاصل ہوا اور 20 لاکھ روپے کمائے گئے۔
بھارت میں ٹماٹر کی قیمت میں 445 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رام بھاگاؤ جی نے اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ مل کر بارہ ایکڑ زمین میں ٹماٹر لگائے۔ چودہ جولائی کو نوسو نے ٹماٹروں کے کریٹس اور اٹھارہ لاکھ کمائے۔ بھارت میں بھی بارشوں کے باعث فصلوں کو کافی نقصان پہنچا اور اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
تبصرے