شدید گرمی سے امریکا میں پارہ 54 ڈگری تک جا پہنچا

شدید گرمی

نیوزٹوڈے: امریکہ اور یورپ اس وقت ہیٹ ویوز کی لپیٹ میں ہیں جس نے گرمی کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکہ اور یورپ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ کیلیفورنیا میں درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث حکومت نے فلوریڈا، کیلیفورنیا اور واشنگٹن ڈی سی میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایریزونا میں تین ماہ سے پارہ 43 ڈگری پر منڈلا رہا ہے جس کے نیچے آنے کے کوئی آثار نہیں ہیں، جس کی وجہ سے رہائشیوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔

نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ ایک تہائی آبادی کو اس کی وارننگ دی جا رہی ہے۔ دوسری طرف، یونان میں بھی چالیس ڈگری پارہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ اٹلی کے شہروں میں بھی شدید گرمی کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یونان میں بھی چالیس ڈگری پارہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+