رہنما مسلم لیگ ن فضل چوہدری کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

حمزہ طارق

نیوز ٹوڈے:مسلم لیگ ن کے رہنما فضل چوہدری کے بیٹے ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گۓ اسلام آباد میں سیونتھ ایونیو پر ٹریفک حادثے میں وہ شدید زخمی ہوۓ تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ ہسپتال میں دم توڑ گۓ ڈرائیونگ کے دوران ان کی گاڑی کے سامنے اچانک ایک موٹر سائیکل آ گیا موٹر سائیکل کو بچاتے ہوۓ تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی ان کی گاڑی الٹ گئی اور وہ شدید زخمی ہو گۓ انہیں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ اللٰہ کو پیارے ہو گۓ ۔

گاڑی میں ان کے ساتھ ان کے ایک دوست بھی تھے چوہدری فضل کے بیٹے حمزہ طارق کے ساتھ یہ حادثہ جس وقت پیش آیا حمزہ طارق بلیو ایریا سے شکر پڑیاں کی طرف جا رہے تھےان کا دوست بھی شدید زخمی ہو گیا ہے حمزہ طارق کے ورثا نے پوسٹ مارٹم یا کسی قسم کی میڈیکل کاروئی کروانے سے معذرت کر لی ہے اس کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے حمزہ طارق کے دوست کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+