شکر گڑھ کے کھیتوں سے منشیات سے بھرا ڈرون برآمد

منشیات سے بھرا ڈرون

نیوز ٹوڈے: پچھلے دنوں لاہور سے ایک منشیات سے بھرا ڈرون برآمد کیا گیا تھا ایسا ہی ایک اور واقعہ آج شکر گڑھ میں بھی پیش آیا جہاں کھیتوں سے ایک منشیات سے بھرا ڈرون برآمد کیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق عبدالقیوم نامی ایک شخص نے کھیتوں میں ڈرون کی موجودگی کی اطلاع دی تھی پولیس نے ڈرون اور اس میں موجود منشیات کو قبضے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے ڈرون کے ساتھ ایک کلوہیروئن اور دو عدد ڈرون کی بیٹریاں بھی ملی ہیں ۔

اس سے تین روز پہلے لاہور کے کھیتوں میں بھی منشیات سے بھرا ایک ڈرون گر کر تباہ ہو گیا تھا جس سے پانچ پیکٹ ڈرگز پاؤڈر کے برآمد ہوۓ تھے منشیات میں استعمال ہونے والے اس ڈرون کا ریمونٹ کنٹرول کس کے ہاتھ میں تھا پولیس اس بارے میں معلوم نہ کر سکی پنجاب میں ڈرون اسمگلنگ کے ان دونوں واقعات سے پہلے منشیات سے بھرا ایک ڈرون کاہنہ کے علاقے میں بھی گرا تھا منشیات کی سمگلنگ کا یہ نیا طریقہ تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+