وائٹ ہاؤس نے کی ولادی میر پیوٹن کے دعوے کی تصدیق کہ امریکہ کے پاس ہتھیاروں کی کمی ہو چکی ہے
- 18, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: وائٹ ہاؤس کی طرف سے یہ رپورٹ جاری کی گئی ہے کہ امریکہ کے پاس ہتھیاروں کی کمی واقع ہو چکی ہے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی یہ دعوٰی کیا ہے کہ چونکہ امریکہ کے پاس اب ہتھیاروں کی کمی ہو چکی ہے اسلیے اس نے اب یوکرین کو ایسے ہتھیار دینا شروع کر دیے ہیں جن کے استعمال پر پابندی ہے جیسے کلسٹر بم ، جوبائیڈن نے جنگ کیلیے تیزی سے مزید ہتھیار بنانے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے زیلینسکی بھی جان چکے ہیں کہ اب نیٹو ملک ہتھیاروں کی کمی کا رونا رونے لگے ہیں تو وہ کسی بھی وقت ہتھیاروں کی سپلائی روک سکتے ہیں ۔
اس لیے زیلینسکی نے دھڑا دھڑ ہاتھ مارنے شروع کر دیے ہیں زیلینسکی کی اپیل پر جنوبی کوریا کے صدر اور ان کی اہلیہ نے بھی جنگ میں ہتھیاروں سے مدد اور لمبی مدد دینے کا وعدہ کیا ہے جس سے زیلینسکی بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ روسی فوج جس طرح یوکرین کے ہتھیاروں کو تباہ کر رہی ہے اس سے یوکرین کو بہت جلد ہتھیاروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا جیسے کریمیا پر حملے کے دوران یوکرین نے 9 ڈرون بھیجے لیکن روس نے تمام ڈرونز ہوا ہی میں تباہ کر دیے ۔
تبصرے