اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے سے بڑھ کر 286 روپے تک جا پہنچا
- 18, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے:پاکستانی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ جس کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی قدر ایک بار پھر مسائل کا شکار ہو جائے گی۔ انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 67 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد کاروبار کے آخری روز ڈالر کی قیمت 277 روپے 59 پیسے تک جا پہنچی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 286 تک پہنچ گئی۔دریں اثنا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری دن کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 269 پوائنٹس کی حد میں رہا۔ مارکیٹ میں آج اکتیس کروڑ شیئرز کے سودے چھ ارب ستر کروڑ روپے میں بند ہوئے۔
تبصرے