ملک بھر میں آج سے تئیس جولائی تک بارشوں کا سلسلہ جاری

بارشوں کا سلسلہ

نیوزٹوڈے: ملک بھر میں موسم معمول کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آج سے 23 جولائی تک جاری رہے گا۔پی ڈی ایم کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب سے تیز مون سون ہوائیں چلیں گی اور آج رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جو جولائی کو شدت اختیار کرے گا۔ 19 اور 23 جولائی تک جاری رہے گا۔ آج سے کشمیر کے مختلف علاقوں بشمول وادی یلم، مظفرآباد، پونچھ، باغ، حویلی، بھمبر میں بارش ہوگی۔

اس ہفتے پہاڑی علاقوں اور گلگت بلتستان میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پنجاب کے مختلف علاقیں ، لاہور، کجرانوالہ، میانوالی، سرگودہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اور کے پی کے کے علاقیں میں بھی بارش ہو گی۔ بلوچستان کے علاقوں میں بھی آج سے بارشیں شروع ہو جائے گی۔ جنوبی پنجاب، اور بالائی سندھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+