مظفر گڑھ تھرمل پاور کالونی میں تین بہنوں کا لرزہ خیز قتل

لرزہ خیز قتل

نیوزٹوڈے: مظفر گڑھ میں تھرمل پاور کالونی میں ملزم باسط نے اپنی تین کمسن بہنوں کو بے دردی سے قتل کر دیا تینوں بہنیں مظفر گڑھ کی رہائشی تھیں جن کی عمریں 8 ، 9 اور 11 سال تھیں ان کے نام فاطمہ , زہرہ اور عرشیہ تھے ان کے چار بھائی تھے بڑے بھائی نے اپنی پسند کی شادی کر لی اور کراچی شفٹ ہو گیا اس سے چھوٹے تین بھائی تھے اور پھر تین بہنیں بروز پیر فاطمہ اور زہرہ شام کے وقت کھیلنے کیلیے گھر سے باہر نکلیں اور واپس نہ آئیں بڑی بہن عرشیہ مغرب کے وقت ان کو ڈھونڈنے کیلیے گئی تو وہ بھی واپس نہیں آئی ان کے والد فیصل آباد میں ملازمت کرتے تھے جب والد کو پتہ چلا تو وہ بھی صبح 4 بجے مظفر گڑھ پہنچ گۓ ۔

ساری رات تینوں بچیوں کو ڈھونڈتے رہے لیکن کوئی سراغ نہ ملا پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس نے تلاش کے دوران گھر سے متصل ایک ویران گھر سے تینوں بچیوں کی لاشیں برآمد کر لیں بچیوں کے گلے کاٹ کر انہیں قتل کیا گیا تھا پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تینوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا اور بچیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم  کیلیے  ہسپتال روانہ کر دی گئیں پوچھ گچھ کے بعد ان کے ایک بھائی باسط نے اعتراف جرم کر لیا اور پولیس کو بتایا کہ ان کے والد ین بیٹیوں سے زیادہ پیار کرتے تھے اور میں احساس کمتری کا شکار تھا اس لیے بہنوں کو قتل کر دیا ملزم نے بتایا کہ وہ; پب جی گیم کھیلتا تھا اس لیے اس نے تینوں بہنوں کا آسانی سے گلا کاٹ دیا بچیوں کے والدین غم سے نڈھال ہیں ان کی لاشیں چکوال روانہ کر دی گئی ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+