راولپنڈی سواں پل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ

خوفناک ٹریفک حادثہ

نیوز ٹوڈے: راولپنڈی سواں پل کے قریب سیمنٹ سے لوڈڈ ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی کئی افراد کی جان لے گئی ٹرک سیمنٹ سے بھرا ہوا تھا اور بہت تیز رفتاری سے آ رہا تھا ٹرک کی بریکیں فیل ہو گئیں جس کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی کا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پانچ سے چھ گاڑیوں کو کچلتا ہوا گزر گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گۓ زخمی افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو افراد کو طبی امداد دے کرگھر بھیج دیا گیا ہے ۔

ٹرک کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ڈرائیور کو تلاش کیا جا رہا ہے حادثے میں زخمی افراد میں سے کوئی شخص بھی حادثے کا مدعی نہیں بنا اس لیے مجبورًا سب انسپکٹر بابر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جو حادثے کے وقت وہاں ڈیوٹی پر موجود تھے ایف آئی آر کے بعد ڈرائیور کی تلاش جاری ہے تاحال ڈرائیور یا ٹرک کے مالک کے بارے میں معلومات حاصل نہیں ہو سکیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+