حکومت پاکستان نے قرض کی حصولی کیلے عوام پر کئ نۓ ٹیکس لگا دیے
- 19, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے : پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض کی حصولی کیلیے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کا یقین دلاتے ہوۓ ملک میں نۓ ٹیکسوں کے لاگو کرنے کا اعلان کر دیا ہے حکومت پاکستان نے یہ باور کرا دیا ہے کہ تمام اداروں کو 9 ماہ کے نۓ پروگرام پر سختی سے عمل کرنا ہو گا پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کی تجاویز پر زراعت اور تعمیرات پر ٹیکس لگانےکا اعلان کر دیا ہے اور یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ کسی کو نئی ٹیکس چھوٹ نہیں ملے گی پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا ہے کہ توانائی پر سبسڈی کم کی جاۓ گی اور ریونیو بڑھانے پر زور دیا جاۓ گا ۔
حکومت پاکستان نے آئ ایم ایف کو یہ یقین بھی دلایا ہے کہ درآمدات پر لگی تمام پابندیاں ختم کر دی جائیں گی پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ سے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ رواں مالی سال میں تنخواہوں اور پینشن کے اخراجات کم کیے جائیں گے اور بینظیر انکم سپورٹ کا فنڈ بڑھایا جاۓ گا اور اس سال کا پرائمری سرپلس 401 ارب روپے رکھا جاۓ گا اور ڈالر کے انٹر بینک ریٹ اور اوپن ریٹ میں سوا ایک فیصد سے زیادہ فرق نہیں ہو گا اور پاکستان ان تمام فیصلوں پر ثابت قدمی سے عمل کرے گا ۔
تبصرے