یورپی ممالک کے جنگلات میں لگی آگ نے گرمی کے پچھلے پچاس سالہ ریکارڈ توڑ دیے
- 19, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کی طرف سے یورپی ملکوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یورپ کے ملک آنے والی شدید گرمی کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر لیں کیونکہ یورپ کے کئی ملکوں میں لگی آگ پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے اس لیے گرمیوں کے موسم اور آگ کی تپش کی وجہ سے یورپی ملکوں میں اس سال گرمیوں کا موسم پہلے کی نسبت کئی ڈگری تک گرم ہو سکتا ہے اسپین ، یونان اور سوئٹزر لینڈ کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو چکی ہے کینیڈا میں تقریبًا 500 سو سے زیادہ مقامات پر لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا اس آگ سے اٹھتا دھواں ارد گرد کے ملکوں کو بھی متاثر کر رہا ہے ۔
یہ آگ اور دھواں کینیڈا کے پڑوسی ملک امریکہ کی شمالی اور مشرقی ریاستوں کو بھی متاثر کر رہا ہے امریکہ کے شہر فینکس میں شدید گرمی نے 50 سال کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اس شہر میں دن کے وقت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے امریکہ کی بیس ریاستوں میں خراب ہوا کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اٹلی کے دارالحکومت روم میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے یورپ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں شدید گرمی سے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے چین میں دن کے وقت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچ چکا ہے ۔
تبصرے