بار بار اپیل کے بعد آخر کار نیتن یاہو کو جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس بلا ہی لیا
- 19, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: اسرائیل میں بن یامین نیتن یاہو کی حکومت کو برسر اقتدار آۓ تقریبًا سات مہینے ہو چکے ہیں لیکن ان سات مہینوں میں اسرائیل کے دوست اور سربراہ ملک امریکہ نے نیتن یاہو سے ایک مرتبہ بھی ٹیلی فون پر بھی بات نہیں کی نہ ہی اسرائیل کے وزیر اعظم کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا کیونکہ نیتن یاہو کی کئی پالیسیوں پر بائیڈن نے ناراضگی بھی جتائی ہے اور کئی اسرائیلی کاروائیوں کی مخالفت بھی کی ہے اسرائیلی عوام کی بڑی تعداد بھی نیتن یاہو کے اقتدار میں آنے پر نالاں ہے اور نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف ان سات مہینوں میں اسرائیلی عوام کی بغاوت اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ اسے قابو میں کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے خود کو منوانے کیلیے کئی دفعہ دبے لفظوں میں امریکی صدر سے شکایت کی ہے کہ انہیں وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا جاۓ نیتن یاہو کے بار بار کہنے پر بھی جوبائیڈن کے کان پر جوں تک نہ رینگی تو اب نیتن یاہو نے اسرائیل میں مقیم امریکی سفیر کو بلوا کر واضح الفاظ میں شکایت کی ہے کہ ہم نے امریکہ کیلیے کیا کچھ نہیں کیا لیکن آپ کے صدر نے آج تک ہمیں اپنے ملک مدعو نہیں کیا اس واویلے پر اب امریکی صدر نے نیتن یاہو کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے تو نیتن یاہو بہت جلد امریکہ کا دورہ کریں گے ۔
تبصرے