ولادیمیر پیوٹن نے کریمیا پل پر حملے کا بدلہ لے کر امریکہ اور یورپی ملکوں کو بوکھلا دیا

کریمیا پل پر حملے

نیوز ٹوڈے: روس یوکرین جنگ کے دوران روس کریمیا کے جس علاقے پر آنچ بھی نہیں آنے دینا چاہتا تھا اور اس نے یوکرین کو کئی مرتبہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر کریمیا پر حملہ کیا گیا تو روس یوکرین اور اس حملے میں ملوث ملکوں کو نہیں چھوڑے گا یوکرین نے اب روس کو اکسانے کیلیے کریمیا پر حملے شروع کر دیے ہیں روس نے یوکرین کے کئی حملے ناکام بنا ۓ ہیں لیکن یوکرینی فوج نے کریمیا کے سب سے اہم پل پر جو حملہ کیا ہے اس سے پل کو کافی نقصان پہنچا ہے اور روس کے تین لوگ جاں بحق ہو گۓ ہیں اور کئی لوگ اس حملے میں زخمی بھی ہو ۓ ہیں یوکرین کے اس حملے سے ولادیمیر پیوٹن بھڑک اٹھے ہیں اور انہوں نے اس جنگ میں ہر قدم جائز قرار دیتے ہوۓ جوابًا یوکرین کے اناج کی ترسیل کے تمام راستے بند کر دیے ہیں ۔

یورپی ملکوں کو یوکرین جن راستوں سے اناج سپلائی کرتا تھا ان تمام راستوں پر روس کا کنٹرول تھا اور روس نے دنیا کو خوراک کے بحران سے بچانے کیلیے یوکرین کے اناج کی سپلائی کیلیے تمام راستے کھول رکھے تھے لیکن برطانیہ ، امریکہ اور جرمنی کے بہکاوے میں آکر یوکرین نے جو غلطی کی ہے اس کے بعد روس نے وہ تمام راستے بند کر دیے ہیں ولادیمیر پیوٹن کے اس اعلان پر امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، کینیڈا اور تمام یورپی ملکوں نے اسے غلط قرار دیا ہے اور روس کے اس اعلان پر بوکھلا گۓ ہیں لیکن روس کے قریبی دوست اور وزیر خارجہ دی میتری میدویدیف نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ اب یوکرین پر کوئی رحم نہیں کیا جاۓ گا اور یوکرین کو ان حملوں کی قیمت چکانی پڑے گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+