صدر اردگان کا سعودی ولی عہد کو ترکی کی پہلی الیکٹرک کار کا تحفہ
- 19, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پیر کو تین ممالک کے خلیجی دورے میں سعودی عرب کا بھی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران اردگان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تجارت اور سیاحتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اردگان نے ولی عہد کو ترکی کی پہلی الیکٹرک کار ٹوگ تحفے میں پیش کی۔ دونوں ممالک نے توانائی، دفاع، تحقیق و ترقی، براہ راست سرمایہ کاری اور میڈیا کے شعبوں میں کئی معاہدوں پر دستخط کئے۔
ترکی اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے پچھلے سال تجارتی حجم کا ریکارڈ 6.5 بلین ڈالر تک رہا تھا اور 2023 کی پہلی ششماہی میں یہ 3.4 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔ ترک صدر نے کہا کہ آئندہ سالوں میں سعودی عرب سے ساتھ مل کر ترقی کریں گے۔
تبصرے