اسلام آباد میں بارش سے دیوار گرنے کے واقعات میں 12 افراد ہلاک
- 19, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کے باعث کئی جانی نقصان ہوئے۔ راولپنڈی، اور اسلام آباد میں بارشوں سے دیوار گرنے سے تیرہ افراد کی جان چلی گئی۔ تیز بارش کے دوران پشاور کے موڑ کے قریب دیوار گر گئی جس کے نیچے بارہ افراد دب کر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے اس واقعہ کے بعد ریسکیو کی ٹیم کو بلا یا گیا اور ان کی مدد کے ذریعے لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ گرنے والی دیوار سو فٹ لمبی اور گیارہ فٹ اونچی تھی اور اس کے ساتھ ہی مزدوروں نے ٹینٹ لگائے ہوئے تھے۔ چار مزدوروں کو زندہ نکالا گیا۔ اس میں گیارہ سالہ بچی بھی دب کر ہلاک ہو گئی۔
تبصرے