پنجاب حکومت کا صوبے میں پلاسٹک کی سڑکیں تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع

سڑکیں بنانے کا فیصلہ

نیوزٹوڈے: پنجاب حکومت کا صوبے بھر میں پلاسٹک پے مبنی سڑکیں بنانے کا فیصلہ۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 107 بین الاضلاع سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے تین ماہ میں مکمل کرنے کے لیے پلان کی درخواست کی ہے۔نقوی نے بتایا کہ پنجاب میں سڑکوں کی بحالی کے 137 منصوبے کل 2,600 کلو میٹر مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ نقوی نے راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ اضلاع میں سیف سٹی پراجیکٹس کی بھی منظوری دی۔ یہ فیصلہ لاہور میں وزیراعلیٰ کی زیرصدارت نگرانی کیمروں کی تنصیب سے متعلق اجلاس کے دوران کیا گیا۔

ان منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تینوں شہروں میں ان کے فوری نفاذ کے لیے ضروری اقدامات کریں۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سیف سٹی پراجیکٹس سے ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+