ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان ہونے کا اعلان

ایشیا کپ ٹورنامنٹ

نیوزٹوڈے: ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا آخری شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس شیڈول کا اعلان ، چئیرمین زکا اشرف سات بجے کی خبروں میں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق، لاہور اور ملتان میں چار میچ ہونے کی پیشگوئی اور سری لنکا کے شہر کینڈی اور ساتھ ہی دمبولا میں آٹھ میچ ہونے کا اعلان اور اس ایونٹ کا فائنل سترہ ستمبر کو ہو گا۔ پاکستانی ٹیم ، اپنے سپر فور میچ کے لیے لاہور آئے گی اور ان میں س ایک میچ لاہور میں گا۔

ایشیا کپ کا پہلا میچ تیس اگست کو کیا جائے گا اور پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا اور اگلے روز پاک اورنیپال کی ٹیمیں سری لنکا روانہ ہو گی جہاں اکتیس اگست کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میچ کھیلا جائے گا۔ یکم ستمبر کو کوئی میچ نہیں ہو گا اور اس روز سری لنکا اور بنگلہ دیش لاہور روانہ ہو گی اور 2 ستمبر کو پاک بھارت میچ کینڈی میں ہو گا۔ تین کو افغانستان اور بنگلہ دیش کا میچ لاہور میں ہو گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+