اسلام آباد گولڑہ موڑ کے قریب دیوار گرنے سے 12افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گۓ

گولڑہ موڑ

نیوز ٹوڈے: پاکستان کے صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں موسلا دھار بارشوں نے جولائی کے مہینے میں تمام ریکارڈ توڑ دیے راولپنڈی اسلام آباد میں پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب ایک دیوار گرنے سے تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے 12 مزدوروں کی جانیں چلی گئیں 4 مزدوروں کو دیوار کے ملبے کے نیچے سے زندہ نکال لیا گیا یہ مزدور گیارہ فٹ اونچی اور سو فٹ لمبی دیوار کے ساتھ خیمے لگا کر رہ رہے تھے مزدور خیموں میں سو رہے تھے جب صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب تیز بارش کی وجہ سے گیارہ فٹ اونچی دیوار گر گئی ۔

ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوۓ مشینوں کے ذریعے لاشوں کو ملبے سے نکال لیا زخمی مزدوروں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے کافی دیر ملبے کے نیچے دبے رہنے کی وجہ سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے تیز بارش کی وجہ سے محمدی ٹاون میں بھی ایک دیوار گرنے سے ایک گیارہ سال کی بچی جاں بحق ہو گئی پھسلن کی وجہ سے پشاور ، اسلام آباد موٹر وے پر بھی علی الصبح چار بسیں ، ایک کار اور ایک وین کے آپس میں تصادم سے 35 افراد زخمی ہو گۓ جن میں سے گیارہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+