سرگودھا فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سے دو دن کا بچہ غائب

انتظامیہ کی غفلت

نیوز ٹوڈے : سرگودھا کے فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کی نرسری سے دو روز کا بچہ لاپتہ ہو گیا جس سے ورثا پر گویا قیامت ٹوٹ پڑی کیونکہ اس دو روز کے بچے کو طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں سے بچہ اغوا ہو گیا انتظامیہ کی غفلت اور عدم تعاون پر بچے کے ورثا مشتعل ہو گۓ انہوں نے ہسپتال سے باہر احتجاج کیا ہسپتال کا مین گیٹ بند کر دیا گیا اغوا ہونے والا بچہ سرگودھا کے بھاگٹانوالہ کے رہائشی ریاض الحسن کا بیٹا تھا ۔

جس کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا بچے کو نرسری میں ایڈمٹ کر لیا گیا ڈیڑھ بجے کے قریب بچے کو ایڈمٹ کیا گیا اور بچے کی پھوپھی کو نرسری سے باہر نکال دیا گیا بچے کے ورثا جب ساڑھے تین بچے اندر بچے کو دیکھنے آۓ تو بچہ غائب تھا اور ورثا کے پوچھنے پر انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہ لیا جس سے بچے کے ورثا غصے میں آ گۓ اور ہسپتال کے باہر احتجاج شروع کر دیا پولیس کو بھی اطلاع کر دی گئی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لیتے ہوۓبچے کی تلاش شروع کر دی ہے اور ورثا کو یقین دلایا ہے کہ بہت جلد بچے کو بازیاب کر لیا جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+