آزاد کشمیر کے ضلع اٹھ مقام پر تیز بارشوں کی وجہ شدید نقصانات

ندی نالوں میں طغیانی

نیوز ٹوڈے : آزاد کشمیر کےمختلف اضلاع میں تیز بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ضلع اٹھ مقام میں ندی نالوں میں طغیانی کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے کئی جانور بھی سیلابی ریلے میں بہہ گۓ سڑکیں اور راستے تالاب بن گۓ پنجاب کے علاقوں خوشاب ، میانوالی اور جہلم میں بھی شدید بارشیں جاری ہیں جس سے کئی گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا خوشاب اور میانوالی کی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش نے سیلابی صورتحال پید اکر دی دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سےدریاۓ سندھ کا پانی رک گیا ہے ۔

کیونکہ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑ کا ملبہ دریا میں آ گرا ہے جس سے دریا کا پانی رک گیا ہے اور دریا میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے دریا کا پانی لیچر پل تک پہنچ چکا ہے اگر اس پل کو کوئی نقصان پہنچا تو ملحقہ آبادی بھی متاثر ہو سکتی ہے بھارت کیطرف سے چھوڑے گۓ پانی سے دریاۓ چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے دریاۓ راوی میں اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ہے دریاۓ ستلج میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے دریاۓ ستلج میں اس وقت نچلے درجے کا سیلاب ہے سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+