اڑیسہ کو تباہ کر کے لیا پیوٹن نے کریمیا پل پر ہوۓ حملے کا بدلہ
- 20, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے : روس کے قبضے والے علاقے کریمیا پر یوکرین نے ایک مرتبہ پھر ڈرون حملہ کر دیا ہے یوکرین نے روس کے بارود کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے جس سے روس کے اس ہتھیار ڈپو کو نقصان پہنچا ہے حالانکہ یوکرین نے کریمیا پر ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری لینے سے انکار کر دیا ہے لیکن روس نے پھر بھی دعوٰی کیا ہے کہ حملہ یوکرین نے ہی کروایا ہے یوکرین جنگ شروع ہوتے ہی کئی بار یہ دھمکی دے چکا ہے کہ وہ کریمیا کو روس سے حاصل کر کے ہی رہے گا اور اس سے پہلے بھی یوکرین فوج کئی مرتبہ کریمیا کو نشانہ بنا چکی ہے دو روز قبل کریمیا کے کرچ برج پر ہونے والے حملے کا بدلہ بھی ابھی پورا نہیں ہو رہا تھا کہ یوکرین نے کریمیا پر ایک اور حملہ کر دیا کرچ برج پر حملے کے بعد روس نے کریمیا کے جنوب میںmواقع شہر اڑیسہ پر دو روز سےلگاتار حملے شروع کر رکھے ہیں ۔
اس رات روسی فوج نے اڑیسہ پر میزائلوں اور ڈرونز سے اتنے حملے کیے ہیں کہ زیلینسکی نے خود یہ دعوٰی کیا ہے کہ روس کا اب تک کا اڑیسہ پر یہ سب سے بڑا حملہ ہے زیلینسکی نے یہ بھی کہا ہے کہ ولادیمیر پیوٹن دنیا کو بھوک سے مارنا چاہتے ہیں کیونکہ روس نے دو روز قبل یوکرین کے ساتھ ہوا اناج سمجھوتہ ختم کر دیا ہے اور اب اس نے اڑیسہ میں یوکرین کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جن کے راستے یوکرین دنیا کو اناج سپلائی کرتا ہے اڑیسہ بندر گاہ پر اناج کے سٹریکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے
تبصرے