فرانس پولیس کا نوجوان کی موت پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف ایکشن
- 20, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے : فرانس میں 27 جون کو پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے 17 سالہ نوجوان کی موت پر فرانس میں چار روز تک مظاہرے ہوتے رہے فرانس پولیس کے خلاف مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آۓ تھے اس سے پہلے بھی فرانس کے صدر ایما نیول میکرون کے پینشن کی مدت بڑھانے کے قانون کے خلاف لوگ ایک مہینہ تک احتجاج کرتے رہے تھے ان مظاہروں میں ہونے والے نقصانات کے پیش نظراس نۓ واقعہ پرفرانس حکومت نے مظاہرین کے خلاف فوری ایکشن لیا ۔
اور 3000 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ان ملزمان پر توڑ پھوڑ چوری اور ملکی املاک اور سیکیورٹی افسران پر حملوں کے الزامات عائد کیے گۓ تھے ان پر تشدد مظاہروں میں ملوث ان ملزمان میں سے 600 مظاہرین کو پہلے ہی جیل منتقل کر دیا گیا ہے اب گرفتار ہونے والے افراد میں سے 700 لوگوں کو مزید جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
وسیم حسن
تبصرے