روس کے گندم معاہدے سے ملین لوگوں کو بھوک کا سامنا کرنا پڑے گا، اقوام متحدہ
- 20, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے روس کے انخلاء کے بعد ایک کانفرنس میں پوری دنیا اور خاص طور پر روس کو آگاہ کیا۔ یوکرین، ترکی کے گندم کی منڈی سے دستبرداری کے بعد روسی فیصلے کی یہ قیمت دنیا بھر کے بھوکے لوگوں کو ادا کرنا پڑے گی جو لاکھوں میں پائے جاتے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا میں جنرل سیکرٹری نے کہا کہ روس کے اس اقدام سے ہر جگہ ضرورت مند لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہوگی ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے براعظم میں لاکھوں لوگ اب بھی بھوک کا سامنا کر رہے ہیں اور اس بحران کا سامنا کرتے رہیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں روس کے اس ردعمل پر شدید افسوس ہے۔ انتونیو نے کہا کہ اگر ہم دیکھیں تو ان معائدوں کا ہمارا مقصد خوراک کو بچانا اور پوری دنیا تک پہنچانا ہے لیکن اس کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
تبصرے