یوم عاشورہ کو حکومت کا ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 20, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان کے وزیر داخلہ نے محرم مہینے میں ملک بھر میں سیکیورٹی کے تخفظ کے لیے فوج تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیرداخلہ نے پاکستان کے چاروں صوبوں میں نوٹیفیکیشن بھیج دیا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی درخواست پر عمل کے بعد ہی فوج کو تعیناتی کا نوٹس بھیجے گے۔ وزیر داخلہ نے آرٹیکل 245 کے تحت پاکستان میں فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تبصرے