ریڈ زون میں موٹر سائیکل کے داخلے پر پابندی عائد، اسلام آباد پولیس

ریڈ زون

نیوزٹوڈے: اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری پولیس (آئی سی ٹی پی) کی جانب سے ایک آفیشل ٹویٹ کے مطابق ریڈ زون میں داخل ہونے کے لیے تین پوائنٹس سے شٹل سروس شروع کر دی گئی ہے۔ پوائنٹس میں سرینا چوک، پریڈ ایونیو، اور میریٹ چوک شامل ہیں۔ حکام نے لوگوں کو موٹر سائیکل اندر نہ لے جانے کا مشورہ دیا ہے۔یہ پابندی 12 محرم (پیر 31 جولائی) تک لگائی گئی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ اس سلسلے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے پولیس نے تمام اقدام کر لیے ہے ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، ہزاروں قانون شکنی کرنے والوں نے اپنے ای چالان جمع کرائے ہیں۔

محکمہ نے ہیلمٹ کے بغیر گاڑی چلانے والے موٹر سائیکل سواروں کو 50,000 سے زائد جرمانے جاری کیے ہیں۔ایک PR افسر کے مطابق، سیف سٹی کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے ای-چالان کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گاڑیوں کو ٹریک کیا جا رہا ہے اور مختلف تھانوں میں ان کو ضبط کیا جا رہا ہے۔ بقیہ نادہندگان کو ٹیکسٹ میسجز اور فون کالز کے ذریعے مطلع کیا جا رہا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے جرمانے ادا کریں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+