قصور میں پھولنگر ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

ٹیکسٹائل مل

نیوز ٹوڈے: قصور کے علاقے سراں اڈہ پر واقع پھولنگر ٹیکسٹائل مل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی پھولنگر ٹیکسٹائل مل کپڑا بنانے کی ایک بہت بڑی مل تھی جس کے ایک بہت بڑے حصے کوآگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے آگ کی شدت پہلے درجے کی ہے اسلیے آگ پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لیکن آگ کے شعلے اتنے خوفناک ہیں اور آگ فیکٹری کے ایک بڑےحصے پر پھیلی ہوئی ہے کہ اس آگ کو بجھانے میں تین سے چار گھنٹے درکار ہوں گے-

آگ سے کتنا نقصان ہو سکتا ہے اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ یہ کپڑا بنانے والی فیکٹری تھی جس میں کپڑا اور دھاگہ موجود ہوتا ہے جو آگ کو فورًا پکڑ لیتا ہے اور اس فیکٹری میں کیمیکل بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو آگ کو بھڑکانے میں معاون ہوتا ہے اسلیے آگ پر قابو پانے کے بعد ہی نقصان کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے لیکن نقصان بہت زیادہ ہو سکتا ہے آگ لگنے کی وجہ بھی ابھی تک معلوم نہ ہو سکی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+