باڑہ میں دہشت گردوں کی کاروائی کو ناکام بناتے ہوۓ 4 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گۓ

خیبر پختونخواہ

نیوز ٹوڈے: خیبر پختونخواہ کے علاقے باڑہ کے تھانے سی ٹی ڈی سیل کے تحصیل کمپاؤنڈ کی عمارت میں دہشت گردوں نے گھسنے کی کوشش کی لیکن اس وقت ڈیوٹی پر موجود سرکاری عملے نے دہشت گردوں کے اس حملے کو ناکام بنا دیا ایک دہشتگرد مرکزی دروازے پر ہی مارا گیا اور دوسرا دہشتگرد عقبی دروازے پر مارا گیا یہ مسلح خود کش حملہ آور اس عمارت میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے جن کے خلاف بروقت کاروائی میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گۓ-

ان شہداء میں سے تین کی نماز جنازہ میں ڈی سی سمیت دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی پشاور اور خیبر کے علاقوں میں 48 گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں کا یہ چوتھا حملہ ہے چند گھنٹے قبل پشاور میں تھانہ سربند کی ریاض شہید چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کو پولیس کی مؤثر کاروائی نے ناکام بنا دیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+