پاکستان کے پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے 22 جولائی سے ہڑتال کا اعلان کر دیا

پٹرولیم ڈیلر

نیوز ٹوڈے: پاکستان کے تمام علاقوں میں پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا کہ 22 جولائی سے ملک بھر کے تمام پٹرول پمپ بند رہیں گے پٹرولیم ڈیلر کے اس اعلان سے ملک بھر میں ایک اور بحران کے خدشات پیدا ہونے لگے ہیں پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ حکومت نے منافع کی شرح ٪2.40 رکھی ہے جو ہمیں منظور نہیں وزیر پیٹرولیم کو اپنی شکایت سے آگاہ بھی کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا اسلیے اب تحفظات دور ہونے تک پٹرول پمپوں میں پٹرول کی فراہمی بند رہے گی ۔

پٹرولیم ایسو سی ایشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی اور سمگل شدہ تیل کی وجہ سے سیل اور دکانداری کی شرح میں٪30 تک کمی ہوئی ہے اسلیے مطالبات منظور نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے اس اعلان پر وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے ہڑتال کی کال واپس لینے کا مطالبہ کر دیا انہوں نے کہا کہ ہم مہنگا تیل خرید کر سستا تو نہیں بیچ سکتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا مصدق ملک نے کہا کے سائفر کو سیاسی تجربے کیلیے استعمال کیا گیا سائفر دو یا تین لوگوں کی نظروں سے گزرتا ہےایسی باتیں نہ کریں کہ سیاست کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ ہو جاۓ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+