روس نے اٹھایا ایک اور خطرناک قدم یوکرین کے خلاف
- 21, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ میں روس کا ایک اور خطرناک قدم سامنے آیا ہے روس نے یوکرین سے اناج کا سمجھوتہ ختم کرنے کے بعد یہ اعلان بھی کر دیا ہے کہ اگر کسی ملک نے بھی اپنا کوئی بحری جہاز یوکرین بھیجا تو روس اس ملک کو نہیں چھوڑے گا روس کی یہ دھمکی امریکہ سے لے کر جاپان تک سارے ملکوں کیلیے ہے روس کے وزیر خارجہ نے صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اگر کسی ملک نے یوکرین کی طرف اپنا کوئی بحری جہاز روانہ کیا تو وہ ملک روس کے راڈار پر آ جاۓ گا چونکہ روس کے پاس جوہری ہتھیاروں کا بہت بڑا ذخیرہ ہے اور دنیا کے تمام ملک اس کے نشانے پر آ سکتے ہیں اسلیے کوئی بھی ملک روس کی مخالفت مول نہیں لے سکتا اور روس سے مقابلہ نہیں کر سکتا ۔
اس لیے یورپی ملک یوکرین کو صرف ہتھیار بھیج کر ہی اس کی مدد کر سکتے ہیں جنگ میں براہِ راست یوکرین کی مدد سے کتراتے ہیں لیکن روس نے اب تمام ملکوں کو جو نئی دھمکی دی ہے اس میں کہا ہے کہ اگر کسی ملک کا کوئی پانی کا جہاز بھی یوکرین کی طرف گیا تو اسے ہتھیاروں سے بھرا جہاز سمجھا جاۓ گا اور روس اسے نہیں چھوڑے گا یوکرین تک بحری راستے پہنچنے کا واحد سمندر بحیرہ اسود ہے جس پر روس کا راج ہے اور اب روس نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک نہ تو یوکرین سے اناج کی سپلائی ہونے دے گا اور نہ ہی کسی ملک کے جہاز کو یوکرین کی طرف پھٹکنے دے گا جب تک اس کی پانچ شرائط پوری نہیں ہو جاتیں جن میں سے ایک شرط روس پر لگائی گئی تجارتی پابندیوں کو ہٹانا ہے ۔
تبصرے