امریکہ نے روس یوکرین جنگ کو ایٹمی جنگ سے صرف ایک قدم کے فاصلے پر لا کھڑا کیا ہے
- 21, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: روس یوکرین جنگ اب ایٹمی حملے سے صرف ایک قدم پیچھے رہ گئی ہے اب اس جنگ کا اگلا اور آخری قدم ایٹم بم ہوگا کیونکہ امریکہ یوکرین کو کلسٹر بم بھیج کر جنگ کو خطرناک موڑ تک لے آیا ہے روس نے امریکہ کے اس عمل پر شدید رد عمل بھی کر دیا ہے اور روس نے یوکرین کے کئی علاقوں کو کلسٹر بم کے حملوں سے دہلا دیا ہے جس پر یوکرین نے بھی روسی فوج پر کلسٹر بم سے حملہ کیا ہے دونوں طرف سے کلسٹر بموں سے حملے شروع ہو چکے ہیں یہ گچھوں کی شکل میں اتنے خطرناک ہتھیار ہوتے ہیں کہ دنیا میں 120ملکوں نے ان پر پابندی لگا رکھی ہے ۔
کلسٹر بم کا حملہ ایسے ہوتا ہے جیسے انگاروں کی بارش ہو رہی ہو یوکرین کے جنوبی علاقے مائیکو لیو پر روس نے صبح سویرے اتنے بھیانک حملے کیے ہیں کہ مائیکو لیو کا سٹی سینٹر تباہ ہو گیا ہے اور کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی ایک تین منزلہ عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے سومی کے علاقے میں بھی روس نے کئی ڈرون حملے کیے اڑیسہ میں بھی روسی فوج نے 38 ڈرون حملے کیے ہیں روس کے نشانے پر ایک مرتبہ پھر ماریوپول بھی آ چکا ہے ۔
تبصرے