بجلی کے بل میں 15 روپے ریڈیو فیس بھی شامل

تھری فیز یونٹ

نیوزٹوڈے: حال ہی میں بجٹ پیش کرنے کے بعدریڈیو فیس، بجلی کے بل میں شامل کر دی گئی ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں کے ساتھ ساتھ عوام کو ریڈیو فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ٹی وی فیس میں 35 روپے اور ریڈیو کی فیس میں 15 روپے اضافہ کیا جائے گا۔حکام کے مطابق خسارے میں چلنے والے، پرائیویٹ اداروں کی سفارش کی گئی تھی جس کے لیے وزارت خزانہ کو کمیٹی سے 55 سفارشات موصول ہوئیں۔ رواں ماہ بجلی کے نئے نرخوں میں بھی اضافہ کیا گیا۔ دوسری جانب تھری فیز یونٹ کے صارفین کو 34 روپے جگہ، پچاس روپے ادا کرنا ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+