پاکستان نے 37 سال بعد اسکواش کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا

عالمی ٹائٹل

نیوز ٹوڈے : پاکستان نے اسکواش کے کورٹ سے 37 سال بعد عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا پاکستان سے تعلق رکھنے والے حمزہ خان اسکواش میں جونیئر ورلڈ چیمپئن بن گۓ آسٹریلیا میں ہو رہی جونیئر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں مصر کے محمد زکریا کو تین ایک سے شکست دے کر میدان مار لیا حمزہ خان نے سیمی فائنل میں فرانس کو تین دو سے ہرایا تھا اس سے پہلے 1986 میں پاکستان نے یہی تمغہ جیتا تھا اور اب 37 سال بعد حمزہ خان نے ایک مرتبہ پھر ورلڈ ٹائٹل جیت کر اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔

حمزہ خان نے اپنے انٹر ویو میں انتظامیہ کا اور خصوصًا پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کی بھر پور مدد کی حمزہ خان کا تعلق پاکستان کے صوبہ کے پی کے سے ہے انہوں نے بتایا کہ وہ اس سے پہلے بھی 13 تمغے جیت چکے ہیں ان کی اس جیت پر وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان عارف علوی نے حمزہ خان کو مبارکباد دی پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری نے حمزہ خان کو مبارکباد دیتے ہوۓ کہا کہ حمزہ خان کی کامیابی تاریخی ہے آج ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے حمزہ خان کی اس کامیابی پر ان کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کاتانتا بندھ گیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+