نگران وزیر اعظم کیلیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ میں ایک مرتبہ پھر دراڑ
- 24, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعظم کیلیے موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام تجویز کر دیا اسحاق دار کو نگران وزیر اعظم منتخب کرنے کیلیے مسلم لیگ ن کی پانچ رکنی کمیٹی اتحادیوں سے مذاکرات کر رہی ہے اس فیصلے پر پیپلز پارٹی سے بھی رجوع کیا گیا ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم بنانے کے حتمی فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا پیپلز پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی خود نام تجویز کرے گی مسلم لیگ ن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اسحاق ڈار سمیت تین نام اپوزیشن لیڈر کو بھجواۓ جائیں گے اور وزیر خزانہ کو نگران وزیر اعظم بنانے کیلیے اتحادیوں کو قائل کرنے کی کوشش کی جا ۓ گی ۔
مسلم لیگ کے اس اعلان کے بعد پیپلز پارٹی نے نگران سیٹ اپ کیلیے اور عام انتخابات کیلیے تین ارکان پر مشتمل ٹیم بنا دی ہے جس میں یوسف رضا ،سید نوید قمر اور خورشید شاہ شامل ہیں یہ کمیٹی تمام اتحادیوں سے رابطے بھی کرے گی مسلم لیگ کے اس اعلان پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ٹوئیٹ کرتے ہوۓ کہا کہ شریف خاندان کو لوٹ مار کا مزہ لگ گیا ہے حالانکہ ہمارے آئین کے مطابق نگران سیٹ اپ غیر جانب دار ہونا چاہیے لیکن اگر آئین کی نفی کرتے ہوۓ اسحاق ڈار کو منتخب کیا گیا تو اس کا مطلب ہے انتخاب نہیں صرف سیلیکشن ہو گی جس سے ملک کو مزید نقصان پہنچے گا ۔
تبصرے