ڈنمارک میں قرآن پاک کو جلاۓ جانے پر مسلمان ممالک نے ڈنمارک حکومت سے جواب طلب کر لیا

قرآن پاک کی بے حرمتی

نیوز ٹوڈے : مسلم دنیا ابھی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کو بھولی نہیں تھی اور ان کا غصہ ابھی سویڈن حکومت کے خلاف کم نہیں ہوا تھا کہ ڈنمارک میں ایک اور ایسا ہی دلسوز واقعہ پیش آ گیا ڈنمارک کے ایک شخص نے قرآن پاک کے نسخے اور عراق کے جھنڈے کو نذر آتش کر دیا اور اس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر نشر کر دیا جس سے عراق کے لوگوں نے فوری رد عمل کرتے ہوۓ عراق میں موجود ڈنمارک کے سفارتخانے پر حملہ کر دیا جس کو عراقی پولیس نے ناکام بنا دیا اس واقعے کے بعد ایران نے بھی ڈنمارک کے سفیر کو بلوا کر اسے کھری کھری سنائیں ۔

او آئی سی یعنی آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز نے بھی ڈنمارک کے اس اقدام کی بھر پور مذمت کی ہے عرب ملکوں کے علاوہ تمام مسلم ملکوں نے جب ڈنمارک حکومت سے ڈنمارک میں ہونے والے اس دلسوز واقعے پر جواب طلب کر لیا ڈنمارک حکومت پر جب دباؤ بڑھنے لگا تو ڈنمارک حکومت نے بھی تسلیم کر لیا کہ یہ ایک شرمناک کاروائی ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+