افریقہ کےملک کیمرون میں ایک عمارت گرنے سے 16 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گۓ
- 24, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے : افریقہ کا ملک کیمرون جسے افریقہ کا سب سے خطرناک ملک کہا جاتا ہے کیونکہ اس ملک میں دنیا کی سب سے خطرناک تنظیم سرگرم ہے اس ملک کی کل آبادی تقریبًا دو کروڑ 76 لاکھ ہے کیمرون کا سب سے بڑا شہر دوالہ ہے جہاں کئی بلند وبالہ عمارتیں موجود ہیں اور اس شہر کو کیمرون کا تجارتی مرکز کہا جاتا ہے گزشتہ ماہ کیے گۓ سروے میں دوالہ کی 500 عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا گیا تھا اس سروے کے ٹھیک ایک ماہ بعد کیمرون میں ایک دل دہلا دہلا دینے والا واقعہ پیش آگیا ۔
جہاں ایک عمارت کے گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 16 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں دوالہ کی اس عمارت میں سینکڑوں افرادرہائش پذیر تھے جو عمارت گرنے سے زخمی ہو گۓزخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے کیمرون ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے ۔
تبصرے