نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ گھمبیر صورتحال اختیارکر گیا

اسمبلیوں کی تحلیل

نیوز ٹوڈے: اسمبلیوں کی تحلیل پر نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ گھمبیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے کیونکہ اس معاملے پر نگران حکومت میں اختلافات پیدا ہونے لگے ہیں پیپلز پارٹی کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم منتخب کرنے پر اعتراض کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ سیاسی قیادت کے قریبی افراد کو نگران وزیر اعظم بنایا جاۓ ایسا شخص اپنے تین سے چار ہفتے کے دور اقتدار میں ہر ممکن کوشش کرے گا کہ الیکشن پر سوال اٹھاۓ جا سکیں اس لیے ایسے کسی شخص کو کوئی موقع نہیں دینا چاہیے-

خواجہ آصف نے کہا کہ اس بات کی اجازت تو قانون بھی نہیں دیتا صرف غیر جانب دار سیاستدان ہی نگران وزیر اعظم بن سکتا ہے پھر بھی اگر ایسا ہوا تو انتخابات کا پورا عمل سوالیہ نشان بن جاۓ گا سینیٹ رکن شیریں رحمان نے کہا کہ ابھی نگران حکومت نے نگران وزیر اعظم کیلیے کوئی نام تجویز نہیں کیا تمام اتحادی جماعتوں نے اس کام کیلیے اپنی اپنی مذاکراتی کمیٹیاں بنا دی ہیں اور آپس میں صلاح مشورے بھی جاری ہیں لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوۓ مفاہمت کی کوئی راہ نظر نہیں آ رہی -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+