کراچی میں رب کی رحمت بننے لگی کراچی کے عوام کیلیے رب کا عذاب

بارشوں کے سلسلے

نیوز ٹوڈٖے: صوبہ پنجاب ، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 25 جون سے شروع ہوئی مون سون بارشوں کی وجہ سے خوب تباہی ہوئی ان بارشوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش لوگوں کیلیے پریشانی کا باعث بن گئی کراچی کا شادمان نالہ بارش کی وجہ سے ابل پڑا نالہ اوور فلو ہونے کی وجہ سے پانی دکانوں اور فلیٹس میں داخل ہو گیا نارتھ ناظم آباد میں بھی بارش نے خوب تباہی مچائی اس علاقے میں گلیاں اور سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں ناگن چورنگی نالہ بھی بھر گیا اور نالے کے اطراف رکاوٹ نہ ہونے کی وجہ سے دو گاڑیاں نالے میں جا گریں کراچی کے علاقے سرجانی میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی -

سندھ اور بلوچستان میں مون سون بارشوں کی وجہ سے ہب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی دو روز کے دوران ڈیم میں پانی کی سطح 5 ملی میٹر تک بلند ہوئی ہے مختلف علاقوں میں ان بارشوں سے کہیں جانی نقصان ہوا تو کہیں مالی ، آسمانی بجلی گرنے سے بدین میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں اور ایک چھ ماہ کا بچہ شدید زخمی ہو گیا دادو کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہو گۓ سیلابی پانی میں بہہ کر بھی تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلابی بارشوں نے آفت مچا رکھی ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+