زیلینسکی کی مدد کرتے کرتے جوبائیڈن اندھے کنویں میں جا گرے
- 25, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: ولادیمیر پیوٹن کے ڈر سے امریکہ نے یوکرین کو اتنے ہتھیار دے دیے ہیں کہ اس کا اپنا ہتھیار خانہ خالی ہو چکا ہے یہ دعوٰی خود امریکہ کے میڈیا نے کیا ہے ادھر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو جھٹکا بائیڈن کو لگتا ہے کیونکہ اب پانی بائیڈن کے سر سے اوپر پہنچ چکا ہے یوکرین کو بچاتے بچاتے بائیڈن خود بری طرح پھنس چکا ہے حال ہی میں یوکرین کو چار ارب ڈالر کی مدد کا دعوٰی کرنے والا امریکہ اب خود بے چین ہے امریکہ نے یوکرین کو جتنے ہتھیار دیے ہیں اتنے ہتھیار بنانے میں امریکہ کو دن رات کام کرنے سے دس سے پندرہ سال لگ جائیں گے ۔
اب اگر امریکہ کی کسی اور ملک سے جنگ چھڑ جاۓ تو امریکہ کے پاس جنگ لڑنے کیلیے ہتھیار نہیں ہیں بے شک امریکہ کے پاس اب بھی میزائلوں اور ایٹمی ہتھیاروں کی کمی نہیں ہے لیکن زمینی جنگ لڑنے کیلیےبائیڈن کی فوج کے پاس گولہ ، راکٹ اور اینٹی ٹینک میزائلیں موجود نہیں ہیں لیکن چین ، ایران اور شمالی کوریا امریکہ کے خلاف ہر وقت جنگ کیلیے تیار ہیں زیلینسکی کی مدد کرتے کرتے بائیڈن خود ایسے کنویں میں جاگرے جس سے باہر نکلنا اب اس کیلیے ناممکن ہو چکا ہے ۔
تبصرے