سویڈن کے او آئی سی ممبر کو بے عزت کرکے او آئی سی کے اجلاس سے نکال دیا گیا

معاون تنظیم

نیوز ٹوڈے: اسلامی ملکوں کی معاون تنظیم یعنی او آئی سی میں کئی غیر مسلم ملک بھی شامل ہیں اس تنظیم میں سویڈن بھی شامل ہے حال ہی میں او آئی سی کے ہونے والے ایک اجلاس میں سویڈن کے سفیر جو او آئی سی کیلیے مقرر کیے گۓ ہیں نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی او آئی سی نے سویڈن کے سفیر کو کھری کھری سنا دیں کہ آپ کے ملک میں بار بار قرآن پاک کی توہین کی جارہی ہے آپ کی حکومت نے ایسی گستاخی کی اجازت دے رکھی ہے جو کہ ہمیں کسی صورت برداشت نہیں ۔

او آئی سی نے سویڈن کے سفیر کی نہ صرف بے عزتی کی بلکہ اسے اجلاس سے بھی نکال دیا او آئی سی نے اس اجلاس میں ایک اہم فیصلہ کیا کہ بہت جلد او آئی سی کے ممبران ایک اہم اجلاس کریں گے اور یورپ میں اسلام اور قرآن کے متعلق جو کاروائیاں کی جارہی ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جاۓ گا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+