پاکستانیوں کی ندامت کا بدلہ کے ۔ پی ۔ کے کے نصراللٰہ خان نے بھارت سے لے لیا
- 25, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: یہ ایک مشہور کہاوت ہے کہ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے بھارت کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے پاکستان سے تعلق رکھنے والی سیما جو چند روز قبل بھارت میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے سچن کی خاطر اپنے چار بچوں سمیت بھارت پہنچ گئیں سیما حیدر کا یہ قدم پاکستانیوں کیلیے باعث شرمندگی اور ندامت تھا جس کو بھارتی میڈیا نے خوب اچھالا اب بھارت کو بھی ایسی ہی ندامت اور شرمندگی اٹھانا پڑی جب وہاں کی ایک لڑکی انجو خیبر پختونخواہ کے رہنے والےنصراللٰہ خان کیلیے اپنا گھر بار ، وطن ، مذہب اور سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آگئی نصر اللٰہ خان ایک سکول ٹیچر ہیں انجو ان سے ملنے کیلیے لاہور آ گئی حالانکہ انجو کی 2007 میں شادی ہو چکی ہے اور اس کے دو بچے بھی ہیں اس کے شوہر کے مطابق انجو نے انہیں پاکستان جانے کی خبر تک نہ ہونے دی-
انجو کے پاکستان پہنچتے ہی پولیس نے اسے حراست میں لے لیا پوچھ گچھ پر اس نے بتایا کہ وہ نصراللٰہ خان کی دوستی کی خاطر اپنا وطن چھوڑ کر آئی ہےاور یہاں آ کر وہ بہت خوش ہے اور وہ واپس نہیں جانا چاہتی انجو نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی اسلیے اب وہ واپس نہیں جاۓ گی انجو کا شوہر اب بھارتی حکومت سے انجو کی واپسی کی اپیل اسی طرح کر رہا ہے جیسے کچھ دن قبل غلام حیدر پاکستانی حکومت اور پاکستانی میڈیا سے کر رہے تھے-
تبصرے