گیمبیا کے صدر کا کھانسی کے سیرپ سے اموات پر بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ درج
- 25, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: گیمبیا کے صدر نے بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، یہ کیس کھانسی کے شربت سے ہونے والی اموات کے خلاف کا مقدمہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیمبیا کے صدر نے بھارت سے کھانسی کے شربت کی درآمد پر بچوں کی ہلاکت کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ ٹاسک فورس نے گیمبیا کے صدر سے کہا کہ سیرپ بنانے والی کمپنی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور امپورٹ بھی بند کی جائے، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دیا جاسکے۔
تبصرے